جھنگ ( ریاض شاہد خان )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس جھنگ کے ریجنل ڈائریکٹر محمد ہاشم خان نیازی کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کیمپس کے سٹاف ،اساتذہ،ٹیوٹرز و دیگر سول سوسائٹی کی طرف سے جھنگ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ،مقررین نے محمد ہاشم خان نیازی کی جھنگ میں گراں قدر خدمات کو سراہا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( بیورو رپورٹ )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس جھنگ کے ریجنل ڈائریکٹر محمد ہاشم خان نیازی کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کیمپس کے سٹاف ،اساتذہ،ٹیوٹرز و دیگر سول سوسائٹی کی طرف سے ریجنل کیمپس جھنگ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا –

جسکی سرپرستی نئے تعنیات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر جھنگ حسان عبید نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کے فوکل پرسن شہزاد قریشی نے سر انجام دیئے ۔

تقریب میں مہمان اعزاز ڈاکٹر عارف سلیم عارف ، ڈاکٹر عبید اسلم ، ڈاکٹر احمد ذوالفقار نون ، ڈاکٹر الطاف ، پروفیسر زبیر احمد اور ممبر پریس کلب جھنگ محمد ریاض شاہد سمیت اساتذہ ، ٹیوٹرز ، سٹاف ،سول سوسائٹی سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محمد ہاشم خان نیازی نے جھنگ ریجن جیسے دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے جھنگ ریجن میں ہزاروں طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پروفیشنل ٹریننگ تک رسائی دینے میں بھی بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ان کی ہر مکمن مدد کیلئے کوشش کی۔

ان کی گرانقدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ہمیشہ خندہ پیشانی کے ساتھ ہر آنے والے سائل کی بلا امتیاز خدمت کی ، مقررین نے ہاشم خان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی محسن ،ملنسار اور اپنے کام سے کام رکھنے والے ساتھی کو رخصت کر رہے ہیں .

محمد ہاشم خان نیازی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق اور رویہ انسان کی پہنچان ہوتا ہے میں نے دوران سروس کسی بھی سائل کو نظر انداز نہیں کیا سٹوڈنٹ،سٹاف،اساتذہ اور ٹیوٹرز سے نرمی سے پیش آتا رہا ہوں اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کی ہے ۔

میں اپنے تمام چاہنے والوں کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں جہنوں نے مجھے اتنی بڑی پروقار الوداعی تقریب میں عزت بخشی ہے جسکے لیے آپ کی محبتوں کا احسان مند رہوں گا ۔ میرا یہی آپ لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ اخلاق اور رویہ کو اپنی زندگی کا محور بنا لیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ تقریب کے بعد مہمانوں اور شرکاء نے محمد ہاشم خان نیازی کو تحائف ، بہت سی دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment