وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) حویلی بہادر شاہ غربی پکی نہر پر واقع پل کے حفاظتی جنگلہ توڑ نے والے حویلی بہادر شاہ کے رہائشی ٹرالی ٹریکٹر والوں کی وڈیو اور تصاویر بنانا جھنگ آن لائن نیوز کے بیورچیف ڈاکٹر جاوید اقبال ملاح کو مہنگی پڑ گئی، ٹرالی ٹریکٹر والوں نے شدید زدو کوب کے بعد نہر میں پھینک رہے تھے کہ مقامی لوگوں کے پہنچ جانے پر جان بخشی کروائی، تھانہ وریام والا پولیس کی کارروائی ،انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد نواز بھٹی موقع پر پہنچ گئے ،فرار ہونے والے ٹرالی ٹریکٹر کے مالکان کے خلاف رپٹ درج، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر واصف علی نول نے زدو کوب کا نشانہ بننے والے صحافی کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا اعادہ

حویلی بہادر شاہ۔
پکی پل حویلی بہادر شاہ غربی نزد فاروق نگر بستی پکی پل نہر کا جنگلہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نہر میں گر گیا۔جس پر صحافی جاوید اقبال ملاح تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اللہ دتہ ماچھی عمر دراز ماچھی نے ہاتھا پائی کرتے ہوئے مارپیٹ کی، شدید غصہ کی حالت میں نوجوان صحافی کو ٹانگوں سے پکڑ کر نہر میں پھینکے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقامی لوگوں نے جان بخشی کروائی-

ٹریکٹر ٹرالی والے مزید دھمکیاں بھی دیتے رہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی تصویر، وڈیو بنانے کی –

واقعہ کے بعد جب نوجوان صحافی نے تھانہ وریام والا رابطہ کیا تو انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد نواز بھٹی موقع پر پہنچ گئے ،اس قبل ٹرالی ٹریکٹر والے بھاگ گئے.

ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر واصف علی نول نے فریقین کو کل چار بجے طلب کر لیا اور انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے.

Leave a Comment