جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ موچیوالہ کے علاقہ میں سرکاری راشن تقسیم کرنے والی ٹیم پر دو ڈاکوؤں کی جانب سے راشن بیگ چھینے کی کوشش میں فائرنگ، قانونگوئی موچیوالہ گردوار چوہدری محمد اقبال منڈ اپنے ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے، 15 پر کال کے بعد تھانہ موچیوالہ پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ہے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔ جھنگ تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک نمبر 250میں دو ڈاکووں کی جان لیوا فائرنگ سے سرکاری راشن بیگ تقسیم کرنے والی سرکاری ٹیم بال بال بچ گئ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ رات گئے قبل سرکاری راشن بیگ تقسیم کرنیوالی سرکاری ٹیم چک نمبر 250کی ابادی سے راشن بیگ تقسیم کرکے واپس ارہی تھی-

جب سرکاری ٹیم جن میں قانونگوئی موچیوالہ کا گرداور محمد اقبال منڈ اور حلقہ پٹواری اسد عباس جب جوڑا پل کے قریب پہنچے تو دو نا معلوم ون ٹو فایو موٹر سائیکل پر سوار ڈاکووں نے راشن بیگ چھیننے کے لیے سرکاری راشن بیگ تقسیم کرنی والی ٹیم پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی سرکاری ٹیم نے گاڑیوں کی اڑ لیکر اپنی جان بچا لی-

دوران فائرنگ سرکاری ٹیم نے ریسکیو 15پر کال کردی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ڈی ایس پی محمد اسلم ڈوگر اور ایس ایچ او اظہر عباس بلوچ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ناکہ بندی کروا کر ڈاکووں کی تلاش شروع کردی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment