شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے، مساجد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی میڈیا سے گفتگو ،رپورٹ ریاض موہانہ ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے تھانہ شورکوٹ سٹی ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں

شورکوٹ (مہرریاض حسین سے) مساجد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کسی کو بھی پر امن ماحول کو خراب کرنے نہیں دینگے انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا –

انہوں نے سحر و افطار اور تراویح کے وقت سیکورٹی ڈیوٹیز کی اچانک چیکنگ بھی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں سحر و افطار اور نماز تراویح کے موقع پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا مقصد سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنا کر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے –

ڈی پی او جھنگ راشد ھدایت کی ہدایت پر رحمتوں اور برکتوں کے مہینہ میں امن وامان اور پیار و محبت واخوت کی فضا قائم رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں مساجد کے باہر عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے مساجد کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کسی کو بھی پر امن ماحول کو خراب کرنے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار ایک ملاقات میں کیا سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاے گا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment