جھنگ: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ کی زیر نگرانی صنعت زار جھنگ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ملک فیاض حسین،غلام نبی،چوھدری راشد علی چیرمین یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کی۔
مہمانان گرامی کے فرائض اظہر عباس عادل سابق ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر، شاہد امین سوشل ویلفیئر آفیسر،گلزیب خان سوشل ویلفیئر آفیسر،فیصل منظور انور صوبائی منیجر سی پی ڈی آئی ،آصف منور ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ ،اصغری پروین آفیسر ریسکیو 1122،شاھد لطیف انچارج تحفظ سنٹر،مس زروا انچاج خدمت سنٹر،میڈم دیدارVSO نمائندہ خواجہ سراء کمیونٹی،مس رابعہ خالد سکالر یونیورسٹی آف جھنگ،مسماریہ اکرام سکالر یونیورسٹی آف جھنگ،مس رخسانہ بتول سکالر یونیورسٹی آف جھنگ،محمد وارث اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے انجام دیئے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوناٹیڈ ویلفیئر فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں برابری کے حقوق فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلئے بے شمار ادارے بنائے گئے ہیں تاکہ خواتین کے حقوق کی پاسداری کی جائے۔
خواتین معاشرے کا اہم رکن ہے جس کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے۔نچلی سطح پر مقیم خواتین کو احساس کمتری سے نکال کر احساس برتری کی طرف لانا ہوگا۔اس موقع پر خواتین کی خدمات کو سلام پیش کرنے کےلئے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں،یونیورسٹی میں بطور اساتذہ خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کےلئے شیلڈز پیش کی گئیں۔
جبکہ سماجی اور انسانی حقوق کی خدمات انجام دینے والےدیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مردوخواتین کی حوصلہ افزائی کےلئے انکو بھی شیلڈزپیش کی گئیں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ