ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت,ڈی ایس پی احمدپورسیال غضنفرتنگوانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدرپاتوانہ کےحکم پرمہرمظفرخان کھچیانہ انچارج چوکی نیکوکارہ نےدوران گشت شریف آباد کی رہائشی خاتون منشیات فروش سے1100گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔۔رپورٹ ۔حکیم طاہر محمود جنجوعہ

Noڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی احمد پور سیال غضنفر سنگوانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان حیدر پاتوانہ کے حکم پر مہر مظفر خان کھچیانہ انچارج چوکی نیکوکارہ نے دوران گشت رخسانہ بی بی ذوجہ مرید عباس قوم بلوچ سکنہ موضع شریف اباد سے 1100گرام چرس ملزمہ سے برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر مظفر خان کھچیانہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہم نے علاقے بھر میں مہم تیز کردی ہے ایسے ناسور نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کررہے ہیں ہم نے ملکر معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنا ہے ڈی پی او جھنگ نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اسی طرح ہم نے عوام الناس کے تعاون سے کرائم کو کنٹرول کرنا ہے اور ایسے ناسوروں کا قلع قمع کرنا ہے جتنے دن بھی رہا ان شاءاللہ میرے جوان ایسے ناسوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے جوکہ میری اولیں ترجیح ہے

Leave a Comment