جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ماہ رمضان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصرکے خلاف ان ایکشن، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈاتھارٹی جھنگ یاسر مشتاق کی سربراہی میں کارروائیاں، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،مہر ریاض موہانہ ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

**ماہ رمضان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصرکے خلاف ان ایکشن*
*ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈاتھارٹی جھنگ یاسر مشتاق کی سربراہی میں کارروائیاں*رپورٹ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے)

جھنگ ،کے شہریوں کو ماہ رمضان میں خالص اور محفوظ خوراک فراہم کرنے کے لیے 101 انسپکشن کی گئی 42 یونٹس کو نوٹس دیے گئے۔ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر 20 یونٹس کو ایک لاکھ اٹھاسی ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

تقریباً 8 لیٹر بدبو دار تیل، جس میں سموسے جلیبیاں تیار کی گئی موقع پر تلف کر دیا گیا، 43.287 کلوگرام زائد المعیاد اشیاء,4.2 لیٹر غیر معیاری دودھ کو انسپکشن کرنے کے بعد موقع پر تلف کردیا گیا۔

*ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص، صحت بخش اور صاف خوراک کی فراہمی کیلئے ملاوٹ مافیا کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔*

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment