جھنگ : موچیوالا کے علاقہ چک نمبر 259 میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کا معاملہ، تین افراد زخمی
جھنگ : ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے نوٹس پر دونوں فریقین کے 16 ملزمان گرفتار ،
جھنگ : ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ترجمان پولیس
جھنگ : ابتدائی معلومات کے مطابق دو فریقین کے درمیان جائیداد کی تقسیم پر جھگڑا ہوا،
جھنگ : شدید زخمی ہونے والوں میں اکرام، ناصر اور عابد شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جھنگ : مجموعی طور پر دونوں فریقین کے بقیہ 14 افراد کو معمولی ضربات آئی ہیں،
جھنگ : جھگڑے کے دوران ڈنڈوں سوٹوں اور فائرنگ سے افراد زخمی ہوئے،
جھنگ : ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او کو انسدادی کاروائی کا حکم، ترجمان پولیس
جھنگ : مقدمے کی میرٹ پر یکسوئی کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈی پی او
جھنگ : قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او