اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفٰی) نواحی قصبہ حسوبلیل میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،مبینہ طور پر چھت پر ٹی آر رکھتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے غریب ریڑھی بان کی بیوی اور بیٹا موقع پر جان بحق، پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر امتیاز علی ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے حسو بلیل میں کرنٹ لگنے سے ماں بیٹا جانحق ذرائع

عید کے روز اس افسوسناک واقعہ سے عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں.

افسوس ناک خبر!
اڈا حسو بلیل پر واپڈا حکام کی لاپرواہی کے باعث ماں بیٹا کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق اڈا حسو بلیل کےرہائشی غریب ریڑی بان ناصر عباس سیال کے گھر کے اوپر سے بجلی کے تار گزر رہی تھی۔اس کی بیوی اور بیٹا چھت پر ٹی ار وغیرہ رکھ رہے تھے کہ اچانک دونوں کو کرنٹ لگ گیا-

جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا ہے.

اور عید کے روز غریب ریڑھی بان کے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا حکام کی اس نااہلی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور غریب خاندان کی مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment