پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ارتھ ڈے‘‘ 22 اپریل کو منایا جاتا یے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سینئر نائب صدر پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ مہر محمد آصف مگھیانہ سیال نے سینئر صحافی و کالم نگار مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا ان کا کہنا تھا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔
ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے جھنگ سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جاتا ہے،دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا-
جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں-
تاکہ لوگوں آگاہی پیدا ہوا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے اور لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلءاں ایک بڑا چیلنج کے طور پر سامنے آئے ہیں جس کیلئے حکومت وقت نے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی یے ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ
رپورٹ جاوید اقبال ملاح