جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار، واک اور شجر کاری کا اہتمام، آگاہی واک جھنگ کی تمام تحصیلوں میں ہوئی، جس میں شرکاء نے زمین اور پودوں کی حفاظت،شجرکاری،پلاسٹک کے استعمال سے انکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے آگہی بیزز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،شیخ عرفان حیدر

*ہیڈ آؤٹ*
*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122جھنگ*
*بتاریخApril 23-2024*

*جھنگ*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار، واک اور شجر کاری کا اہتمام کی گیا –

جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین ،محمد اقبال
، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد امین اور ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد زبیر سمیت تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے بھر پور شرکت کی۔ آگاہی واک جھنگ کی تمام تحصیلوں میں ہوئی جس میں شرکاء نے زمین اور پودوں کی حفاظت،شجرکاری،پلاسٹک کے استعمال سے انکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے آگہی بیزز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مختلف سکولز اور کالجز میں کرہ ارض کو سرسبز و شاداب بنانے کے بارے میں لیکچرز دئیے اور پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ارتھ ڈے منانے کا مقصد عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے-

کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو فضائی اور زمینی آلودگی کا سبب بنے۔انہوں نے کہازمینی آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر شہری کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔شجرکاری کے ذریعے ہم زمین کے مسلسل بگڑتے ہوئے ماحول میں توازن پیدا کر سکتے ہیں آخر میں ملک پاکستان کوسرسبز و شاداب بنانے اور اسکی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment