نجی تعلیمی ادارے کی بس نے پیدل سکول جاتے دو بچوں کو روند ڈالا، والدین کا اکلوتا بیٹا موقع پر جان بحق دوسرا شدید زخمی

#شورکوٹ
چناب کالج کے بس ڈراٸیور کی غفلت نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی
ملتان روڈ بستی کوثر آباد کے قریب چناب کالج کی بس نے پیدل اسکول جاتے دو بچوں کو روند ڈالا –

ثمر نامی بچہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے
جانبحق ثمر عباس کی نعش اور زخمی بچے کو ٹی ایچ کیو اسپتال شورکوٹ شفٹ کردیا گیا
ثمر عباس والدین کا اکلوتا بیٹا تھا-

شورکوٹ کے علاقہ کوثر آباد ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ،ایک طالب علم جاں بحق، ایک زخمی
ڈی ایس پی شورکوٹ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،بس کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے
ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ کو فوراً جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت
ٹریفک حادثہ چناب کالج کی بس اور روڈ کراس کرتے طالب علموں کے درمیان ہوا ثمر عباس نامی طالب علم کی ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردی گئی ہے-

قصور وار کے خلاف فوری قانونی ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت حادثے میں جاں بحق ہونے والا خضرحیات ولد نذر حسین سپرا کا بیٹا ، مظھر عباس اور اظھر علی FIA والے کا بھتیجا تھا۔

ثمر عباس کا نماز جنازہ آج 22 مئی 2024 بروز بدھ شام 6 بجے جامع مسجد مہریہ غوثیہ کالونی کوثرآباد میں پڑھایا جائے گا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment