جھنگ: مسیحی کمیونٹی کے ساتھ سانحہ سرگودھا میں بدامنی کے واقع پر جھنگ میں انجمن تاجران کرسچن،مسلم،سکھ کمیونٹی کا امن کا پیغام،ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے مسیحی مذہبی عبادت گاہوں میں سخت سیکورٹی کے انتظامات۔انجمن تاجران،امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی،ضلعی انسانی حقوق کمیٹی کے ممبران کے وفد نے کرسچن کالونی مسیحی کمیونٹی کے چرچ میں جاکر سانحہ سرگودھا پر تعزیت کی۔
انجمن تاجران،امن کمیٹی،بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران میں ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار،محمد ہاشم تحصیل صدر،ملک اظہر صدر جاپان الیکٹرونکس،خرم شیخ صدر انار کلی،عمران رامے،جاوید شیخ،سردار جسپال سنگھ،سینٹ مارٹین سکول کے عہدیدار پال شاہد اور آصف منوربھی موجود تھے۔
ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی ہدایات پر کرسچن کالونی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ اور سیکورٹی برانچ خود موجود ہیں۔ اس موقع پر امن کے وفد نے امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کی وجہ سے معاشرہ بدحالی کا شکار ہے۔
ملک پاکستان میں ہم سب کو ملکر بلاتفریق ایک دوسرے کے مذاہب،عقیدے کا احترام کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے سے زندگی بسر کرنا ہے۔ اگر کسی جگہ پر کوئی ایسا واقع پیش ہوتا ہے تو اس کےلئے ریاستی ادارے،قوانین اور پالیسیاں موجود ہیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +