جھنگ..ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے پوائنٹس پر پولیس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں، رقوم کی پرامن تقسیم کی تکمیل تک ان پوائنٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، ایس ڈی پی اووز ڈیوٹی کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں..

جھنگ..ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے پوائنٹس پر پولیس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں، رقوم کی پرامن تقسیم کی تکمیل تک ان پوائنٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، ایس ڈی پی اووز ڈیوٹی کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او کی ہدایات کے مطابق پولیس کی طرف سے رقوم کی تقسیم کے 18 مختلف پوائنٹس پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پوائنٹس کے اردگرد پولیس گشت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا ان دنوں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم سنٹرز کی سکیورٹی پر مکمل فوکس ہے ،ڈی پی او کی کوشش ہے کہ ان سنٹرز پر کسی قسم کی بدنظمی اور بھگدڑ نہ مچے ،ڈی پی او نے متعلقہ اداروں سے مل کر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ موسم کی شدت کی پیش نظر رقوم کی وصولی کے لئے آنے والے مردو خواتین کے لئے سائے اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔

Leave a Comment