احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)ضلع جھنگ کے ناقابل شکست رہنےوالے سیاستدان سابق سٹی ناظم تحصیل ہیڈ کوارٹر احمد پور سیال رانا جہانزیب علی خان کے نواسے مصطفیٰ مجید ایچی سونین ہیں اور حالیہ سالانہ نتائج کے مطابق ایچی سن کالج(جونئیر سیکشن)کے سب سے ٹاپر رہے ہیں-
انہوں نے تمام مضامین میں A+ گریڈ حاصل کرکے سب سے بہترین طالب علم کا ایوارڈ حاصل کیا یہ ایوارڈ انہیں ایک بڑی تقریب میں دیا گیا جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے اہم ترین شخصیات نے شرکت کی-
بلاشبہ یہ رانا جہانزیب علی خان کے خاندان کے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے
اس شاندار اور منفرد ایوارڈ کے حصول پر علی امجد چوہدری،مہر جواد سیال کی طرف سے مصطفیٰ مجید اور رانا جہانزیب علی خان کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +