*اللہ ھو ریسٹورنٹ سرگودھا روڈ* *میں اسٹیٹ لائف انشورنس* *کارپوریشن کے حوالے* *سے شاندار تقریب کا انعقاد* *کیا گیا*
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا محمد نواز ھنجرا نلکا اڈا سے جنھوں نے ھم سے 2023 میں 27000 (ششماہی )انشورنس کروائی تھی لیکن 4 ماہ بعد ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے انکی وفات کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جھنگ زون نے ان کی فیملی کو 760724 روپے کا چیک دیا –
جس کو وصول کرنے انکے بیٹے محمد قاسم تشریف لائے
مہمان خصوصی ملک فاروق صاحب ایریا منیجر تھے جنہوں نے بہت ہی خوبصورت گفتگو کی
پر وقار تقریب میں سینئیر سیلز منیجر اختر علی تقی ،سیلز منیجر سید بدر سعید ،سیلز منیجر محمد وقاص جٹ،اور دیگر اسٹیٹ لائف سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی-
اس موقع پر سینیئر سلیز منیجر اختر علی تقی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس وہ واحد ادارہ ھے جس کی ضمانت گورنمنٹ آف پاکستان خود دیتی ھے
پاکستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جو آپ کو ہر لحاظ سے تحفظ دے سوائے اسٹیٹ لائف کے بہتر مستقبل کے لیے آپ بھی آج ہی اپنا اچھا فیصلہ کریں اور اچھے اور پڑھے لکھے شہری ہونے کا ثبوت دیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +