جھنگ(شیخ غلام مصطفٰی )ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے بطور کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اپنا مشن سمجھا یے، ہارٹ کے مریضوں کی انتہائی نہگداشت کے زریعے بطور معالج ایمانداری اور خلوص نیت سے بلاتفریق چیک اپ کیا ، جھنگ کے معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اویس محمود کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ(شیخ غلام مصطفٰی )ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے بطور کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اپنا مشن سمجھا یے ہارٹ کے مریضوں کی انتہائی نہگداشت کے زریعے بطور معالج ایمانداری اور خلوص نیت سے بلاتفریق چیک اپ کیا-

اور مستحق مریضوں کی خدمت کی اور خصوصی طریقے سے ڈیل کیا ان خیالات کا اظہار جھنگ کے معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اویس محمود (کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ نے سینئر صحافی و کالم نگار مہر محمد ریاض نول اور سینئر صحافی محمد یوسف رضا بھٹی سے ملاقات کے دوران کیا-

ڈاکٹر اویس محمود نے کہا کہ جھنگ کی مٹی بہت زرخیز ہے اس نے ہر شعبہ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام پیدا کیے ہیں لیکن بدقسمتی سے ضلع جھنگ ہمیشہ پسماندہ رہا ہے جھنگ کے ہاسپٹل میں ہارٹ کے متعلق سہولیات مہیا کی جائیں تو ڈاکٹروں کی کمی نہیں جھنگ میں ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی نہیں بلکہ میں یہ کہتا ہوں جھنگ کی ہاسپیٹل کو میڈیکل کالج کا درجہ دلوانے میں بھر پور کردار ادا کریں –

حالانکہ مجھے بڑے شہروں میں پریکٹس کی آفرز ہوئیں ہیں مگر میرے ضمیر نے اجازت نہیں دی میرا خاندان کا تعلق شعبہ ٹیچنگ سے رہا ہے اور ہمیں تربیت بھی اس طرح کی دی گئی ہے کہ ہم جھنگ کے دکھی انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی ڈاکٹر اویس محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری سے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دی یے اور میری پرائیویٹ کلینک پر بھی مستحق مریضوں کیلئے خاص رعایت کی سہولت ہے-

اور ان بڑے سے بڑے ماہر امراض دل کے پاس ریفر کیا تاکہ ان کی زندگی کو بچایا جاسکے جب تک ہم اپنے آپ کو ٹھیک نہیں کریں گے اس وقت تک دوسروں کو ٹھیک نہیں کرسکیں گے ہمیں اپنے جھنگ کی مٹی سے پیارکرنا ہوگا جھنگ جیسے پسماندہ ضلع کو ہارٹ سپیشلسٹ،کنسلٹنٹ کارڈیالوجی اور ایف سی پی ایس کارڈیالوجی کی-

بہت اشد ضرورت ہے تکہ غریب اور مستحق ہارٹ پیشنٹ کو دوسرے اضلاع نہ جانا پڑے ۔میں نے بھی تدریسی شعبہ سے آغاز کیا اور بطور ڈاکٹر ہارٹ سپیشلسٹ قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD)کراچی،سابقہ رجسٹرار کارڈیالوجی(NICVD)کراچی،سابقہ رجسٹرار میڈیسن نشتر ہسپتال ملتان میں خدمات دے چکا ہوں-

اور اب بطور کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جھنگ میں خدمات سر انجام دے رہا ہوں میرا ہمیشہ ویژن رہا ہے کہ جھنگ کے لوگوں کی خدمت کروں اور اپنی صلاحیتوںطکو بروائے کار لاوں ۔ڈاکٹر اویس محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر DHQ ہسپتال جھنگ کیلئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں-

جو کہ میرے ذہین میں خواب ہے اس میں مجھے جھنگ کے کاروباری و ڈونرز اور سول سوسائٹی و میڈیا کا بھی تعاون درکار ہوگا وہ دن دور نہیں جب جھنگ کے باسیوں کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے دوسرے اضلاع کا رخ نہیں کرنا پڑے گا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +۔

Leave a Comment