موضع حسنانہ جھنگ صدر میں باراتی نوجوان نے مالک کے ڈیرے پر ہی مبینہ طور پر پھانسی لے لی
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹماٹم کے لیے روانہ کر دی۔
ورثا کے مطابق اس بندے کو شورکوٹ سے بلوایا گیا اور قتل کر کے اب اس کو خود کشی کا رنگ دیا جا رہا ہے.
مقتول کا نام اظہر عباس ولد سلطان احمد قوم سدھانہ ہے۔
مقتول امیر سلطان حسنانہ کے پاس ملازم تھا اور اس نے اپنے مالک سے کچھ پیسے بھی ادھار لے رکھے تھے ۔ ۔
مقتول ایک دو دن سے اپنی بیماری کی وجہ سے کام پر نہیں جا رہا تھا ۔ جس پر امیر سلطان کا بیٹا علی آج صبح آیا اور اس کو مجبور کر کے اپنی گاڑی میں ساتھ لے گیا ۔ جس کی تھوڑی دیر بعد ورثا کو اطلاع دی گئی کہ آپ کے بندے نے خود کشی کر لی ہے ۔

ورثا سراپا احتجاج ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارے بندے کا پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ اور میرٹ پر تفتیش کر معاملے کی تہہ تک پہنچ کر اصل قاتل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔