جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ ) نیشنل كميشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک احسان اللّه كمبوہ نے ضلع جھنگ این سی ایچ ڈی کے دی بیسٹ ولینٹیرز مسرت ریاض جعفری سے بات چیت کرتے ھوئے بتایا کہ این سی ایچ ڈی ٹیم جھنگ کو یہ اعزاز حاصل ھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعلیمی وظائف کے پروجیکٹ میں سہ ماہی ٹاسک میں اپنا ٹارگٹ دس دن پہلے بیس جون کو مکمل کر لیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ نیشنل كميشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک احسان اللّه كمبوہ نے ضلع جھنگ این سی ایچ ڈی کے دی بیسٹ ولینٹیرز مسرت ریاض جعفری اور ہمارے نمائنده سے بات چیت کرتے ھوئے بتایا کہ این سی ایچ ڈی ٹیم جھنگ کو یہ اعزاز حاصل ھے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعلیمی وظائف کے پروجیکٹ میں سہ ماہی ٹاسک میں اپنا ٹارگٹ دس دن پہلے بیس جون کو مکمل کر لیا ہے ۔

اور پاکستان بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ھے ۔انہوں نے کہا کہ بی آئ ایس پی کا تعلیمی وظیفوں کے اندراج کا پروجیکٹ این سی ایچ ڈی کے پاس ھے ۔اور این سی ایچ ڈی کی کارکردگی تمام اداروں سے بہتر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا بی آئ ایس پی سکالر شپ پراجیکٹ کے مزید تین شراکت دار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ ،بی آئ ایس پی جھنگ اور این سی ایچ ڈی جھنگ ھیں۔جو مائیں بی آئ ایس پی سے مالی امداد لیتی ھیں وہ اگر اپنے بچے اور بچیاں اسکول میں داخل کروائے تو انکو تعلیمی وظائف ملتے ھیں ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بی آئ ایس پی کا بہت ہی نایاب پروجیکٹ ھے جس کے ذریعے سے ہزاروں کی تعداد میں بچے وظائف لے رہے ہیں اس پروجیکٹ سے نہ صرف تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی ڈراپ آؤٹ کی شرح کم ہوئی ھے بلکہ بچوں کے داخلہ جات مہم میں بھی اور کوالٹی آف ایجوکیشن میں بھی بہتری ہوئی ھے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ نے بتایا کہ این سی ایچ ڈی جھنگ ایک پروفیشنل ٹیم ھے جو کئی بار ٹاپر هونے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ۔انہوں نے ضلع جھنگ کے تمام ولینٹیرز و ہیڈ ٹیچر صاحبان کا شکریہ ادا کیا جو تعلیمی کیمپ میں این سی ایچ ڈی کی فیلڈ ٹیم کا کیمپ دور دراز مقامات پر انعقاد کرواتے ھیں ۔

مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللّه كمبوہ صاحب نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ این سی ایچ ڈی جھنگ ٹیم ،ناصرالدین مشہود مرزا ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی پاکستان ،ساجد علی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ،عامر علی احمد سیکٹری بی آئ ایس پی ،ارشد لیاقت چوھدری ڈی جی بی آئ ایس پی پنجاب اور محمد عمیر نیازی ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدائت کے مطابق مستحق و نادار طلباء و طالبات بچوں کے تعلیمی وظائف لگائے جا سکیں گے-

اس لیے اسکول میں داخل کروا کر بچوں کو جو ہمارے ملک کا تابناک مستقبل ھیں وہ آؤٹ آف اسکول نہ رہ سکے اور باآسانی اپنی تعلیمی جیسی انمول چیز کو جاری و ساری رکھ سکے گے انشاءﷲ ۔۔۔۔-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment