جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ میں شجرکاری مہم میں بڑی پیشرفت، آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ کا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سے ملاقات کرکے دس ہزار سے زائد درخت لگانے کا معاہدہ طے، نگہداشت کے مراحل کی بھی یقین دہانی، رپورٹ آصف سیماب جنجوعہ

*تقریب MOU سائن آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھنگ*
گزشتہ روز 5 جولائی بروز جمعہ صبح دس بجے آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ کا ایک وفد سی ای او ایجوکیشن جھنگ چوہدری محمد سرور کے ساتھ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھنگ سے ان کے آفس میں ملاقات –

آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ کے وفد میں چیئرمین پروفیسر آصف ڈھڈی، تحصیل صدر جھنگ کرنل ریاض حسین, نوید اقبال ڈھڈی، مشتاق خان، محمد ارشد،سید مرتضی نقوی، مس ریحانہ یاسمین، مس آمنہ آفتاب اور آصف سیماب شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت شریف کے بعد باقاعدہ آغاز ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آصف ڈھڈی نے بتایا کہ آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھنگ کے ساتھ 10000 پودوں کے لگانے کا MOU سائن کر رہے ہیں-

اور ان کی مکمل نگہداشت کی جائے گی۔ سی ای او ایجوکیشن جھنگ نے آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ کی اس کاوش کو سراہا اور تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر فیاض احمد خان نے درختوں کی افادیت بتائی اور کہا کہ ہمیں اب ہر فرد میں شجرکاری کا شعور اجاگر کرنا چاہیے ہر فرد کو کم از کم ایک درخت لگانا چاہیے نہی تو کچھ سالوں بعد اس خطہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔

تقریب میں 10000 پودوں کا MOU سائن کیا گیا جس پر کرنل ریاض حسین، پروفیسر آصف ڈھڈی، سی او ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھنگ نے سائن کیئے۔ آل پرائیویٹ سکولز و کالجز اونرز ایسوسی ایشن جھنگ کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن جھنگ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھنگ کو شیلڈز آف آنر دی گئی۔
تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی۔

جاری کردہ
انفارمیشن سیکرٹری
آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز آنرز ایسوسی ایشن جھنگ
آصف سیماب
پرنسپل دی سپرٹ سکول، باغ کیمپس-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment