*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو 1122شورکوٹ جھنگ*
*بتاریخ 2024- 06 July*
*شورکوٹ* کینٹ روڈ کھمانوالہ چوک دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ۔
*ریسکیو 1122 شورکوٹ*
کنٹرول روم میں موصول شدہ کال میں کالر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔
ریسکیو کنٹرول نے نزدیکی ایمبولینس کو موو کروایا۔
*شورکوٹ* ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت رسپانس دیتے ھوئے جائے حادثہ پر پہنچی۔
*شورکوٹ* حادثہ کے نتیجہ میں بدھ راجبانہ اور چک نمبر 498 کے رہائشی محمد ریاض ولد بشیر احمد عمر 40 سال اور نوشیر ولد حاجی وارث عمر 25 سال شدید زخمی ہو گئے۔
*شورکوٹ* ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بر وقت رسپانس کرکےزخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ شفٹ کر دیا۔
*ریسکیو 1122 زرائع*
*رپورٹ*
*سید سجاد حسین شاہ*
*میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو 1122شورکوٹ جھنگ*
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +