جھنگ :سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے، نواحی چک نمبر 250 نانگہ آمرانہ میں مجلس عزا اور یوم عاشورہ کے موقع پر زاکرین کا خطاب، دسویں محرم الحرام کے روز علاقہ میں دو زوالجناح برآمد ہوئے اور عزاداران ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے، رپورٹ شیخ عرفان حیدر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )
ملک بھر کی طرح جھنگ کے علاقے
چک نمبر 250 نانگہ امرانہ میں بھی 10 محرم الحرام کا ذوالجناح کا قدیمی اور تاریخی جلوس رہائش گاہ مہر حضور محمد شاہد امرانہ اور دوسرا ذوالجناح مرحوم ڈاکٹر مشتاق محمد نانگہ کے گھر سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ جاگیر علی اکبر پر اختتام پزیر ہو گیا-

دونوں ذوالجناح جلوس دن 2 بجے برآمد ہوئے جلوس کے دوران عزادار ماتم داری اور نوحہ خوانی کرتے رہے امام بارگاہ جاگیر علی اکبر پر پہلے سے موجود بڑی تعداد میں مومنین پہنچے ہوئے تھے جو زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کر کے شہید کربلا کو پرسہ دیتے رہے جلوس کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر پر مجلس عزا بھی ہوئی اس موقع پر عزاداران کیلئے ٹھنڈے پانی اور شربت دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں-

اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا جلوس میں جھنگ سمیت دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے عزاداران نے بھی شرکت کی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment