جھنگ ( عرفان حیدر سیال / ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر ) جھنگ میں بسلسلہ محرم الحرام نزر و نیاز اور سبیلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں رہائش گاہ / ڈیرہ سیالاں مہر حق نواز لکھنانہ سیال کے صاحبزادگان مہر احمد نواز لکھنانہ سیال، مہر مجاہد لکھنانہ سیال، مہر تصور عباس لکھنانہ سیال اور جگری دوست راجہ خرم شہزاد نے اپنی رہائش گاہ پر وسیع لنگر کا اہتمام کیا –
جہاں دوردراز اور علاقے ماہنی شریف کے بھائیوں نے شرکت کی دودھ کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خرم شہزاد، سماجی رہنما مہر احمد نواز لکھنانہ، مہر تصور لکھنانہ سیال، مہر مجاہد لکھنانہ سیال نے خصوصی کاوش کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ خرم شہزاد نے کہا کہ الحمدوللہ عرصہ 10 سال مومنین کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتا ساری رات ڈیرہ پر لنگر کروایا جاتا ہے-
پھر بلاق شاہ امام بارگاہ وسیع لنگر جس میں چاول، گوشت روٹی، جوس اور پانی کی بوتلیں ہوتی ہیں جو ہم تقریبا 4 ہنڈائی ڈالے تیار کرکے لے جاتے اور عزاداروں کی خدمت کرتے ہیں نیاز میں الحمداللہ ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔اور انشااللہ مزید بڑھ چڑھ کر مولا کی نوکری دینگے ۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +