احمد پور سیال:دربار حضرت مخدوم سید نورنگ جہانیاں بخآری سرکار المعروف چک نورنگ شاہ پر واہگہ اور سپرا برادری کی صلح ہوگئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمدپورسیال کے نواحی علاقہ کنڈل کھوکھراں کی سیاسی و سماجی شخصیات مہر نجم مہدی سیال، عنصر مہدی خان سیال ، حیدر خان سیال ، چوہدری محمد اختر نمبردار نے واہگہ برادری اور سپرا برادری میں دیرینہ رنجشیں ختم کروا کر صلح کروا دی-
دونوں فریقین کے مابین 4 سال سے بوجہ مقدمات رنجشیں تھیں مہر نجم مہدی سیال و معززین علاقہ کی موجودگی میں واہگہ برادری کے آصف علی اور سپرا برادری کے مظہر ، اقبال ، مراد ، ناصر ، عمر دراز نے دربار حضرت مخدوم سید نورنگ جہانیاں سرکار پر سجادہ نشین مخدوم زادہ سید ظفر علی شاہ کے روبرو حلفا ایک دوسرے کو معاف کر کے آئندہ ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا اور گلے ملے-
دربار عالیہ پر مخدوم زادہ سید ظفر علی شاہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دونوں خاندانوں میں خیر و برکت کیلئے خصوصی دعا کی
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +