پریس ریلیز 23 جولائی2024
طلباوطالبات بھرپورمحنت،لگن اور دیانتداری کیساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں،انشااللہ ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی کامیابی ان کے قدم چومے گی، پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی کانیو فرسٹ ایئر اورینٹیشن سیشن سے خطاب-
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ):شاندار تعلیمی نتائج اور عظیم الشان کیمپس کے حامل مثالی تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ کی جانب سے نئی فرسٹ ایئر کلاس میں آنیوالے طلباوطالبات کے گرم جوش استقبال،انہیں کالج کی متاثر کن تاریخ،ہمہ جہت ثقافت اور ادارہ کے قوائد و ضوابط سے روشناس کروانے کیلئے ایک اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
کالج کے انتہائی دیدہ زیب اتھلیٹک سنٹر میں منعقدہ پروقار تقریب کی صدارت پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی نے کی جبکہ اس موقع پر وائس پرنسپل محترمہ ظل بتول، ٹیچنگ سیکشن فار بوائز ٹی ون کے ہیڈ ماسٹر سجاد حسین،ٹیچنگ سیکشن فارگرلزٹی ٹو کی ہیڈ مسٹریس نورین خلیل، دیگر تمام ٹیچنگ سیکشنزکے سربراہان، معزز اساتذہ کرام،میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی چناب کالج کی طالبہ فاطمۃالزہرا سلیمی سمیت نیو فرسٹ ایئرمیں داخل ہونیوالے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی نے سیشن سے خطاب میں نیو فرسٹ ایئر میں داخل ہونیوالے ذہین طلبا و طالبات کو شاندار الفاظ میں ویلکم کیا اور کہا کہ طلباوطالبات بھرپورمحنت،لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں،
انشااللہ ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی کامیابی ان کے قدم چومے گی۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ کی دوڑ میں اپنا اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت اور تمام تر توجہ حصول علم کی جانب مرکوز کرنے سمیت صحتمندانہ غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی-
کیونکہ صحتمند جسم ہی صحتمند دماغ کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلبا و طالبات نے پہلے بھی اپنے محنتی، فرض شناس و تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی شاندار تعلیمی نتائج کا مظاہرہ کیا اور انشااللہ چناب کالج آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
اس موقع پرکالج کے سینئربوائز ونگ ٹی ون اورگرلز ونگ ٹی ٹو کے سربراہان نے نیو فرسٹ ایئر کے طلباوطالبات کوکالج کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے طلباوطالبات کو محنت،لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کی تاکید کی-
اور کہا کہ ہم اپنے طلبا کے جوش و جذبہ،عزم اور علم کے حصول کیلئے ان کی دلچسپی پر بہت زیادہ محظوظ اورانکے روشن مستقبل وبہترین تعلیمی سفر کیلئے دعا گو ہیں۔اس موقع پر مون سون کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا –
جس میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی چناب کالج کی ہونہار طالبہ فاطمۃالزہرا سلیمی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے دیگر طلبا و طالبات نے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی، وائس پرنسپل محترمہ ظل بتول، ٹیچنگ سیکشن فار بوائز ٹی ون کے ہیڈ ماسٹر سجاد حسین،ٹیچنگ سیکشن فارگرلزٹی ٹو کی ہیڈ مسٹریس نورین خلیل و دیگر کے ہمراہ کالج کے لان میں خوبصورت پودے لگائے اورکالج کے مزید سر سبز و شاداب مستقبل کی طرف اپنا پہلا قدم اٹھایا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +