جھنگ ( عرفان حیدر سیال / بیوروچیف ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ ، دوران وزٹ تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، مال مقدمات، حوالات اور بلڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے تھانہ جات کی ورکنگ کا خفیہ جائزہ لینے کیلئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا سرپرائز وزٹ کیا۔تھانہ میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ، مسائل و شکایات کو سن کر احکامات جاری کئے گئے ، ڈی پی او نے تھانہ کی سکیورٹی الرٹ نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کی۔ڈی پی او نے کہا کہ SIPS پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، تھانہ میں آنے والی درخواستوں پر فوری کاروائی کر کے میرٹ پر متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنائیں ، خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم میں متحرک کردار ادا کریں، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں ، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بے جا پریشان کرنے ، غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ تھانے میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں۔