شورکوٹ کینٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، غریب رکشہ ڈرائیور کو چھری سے وار کرکے نقدی، موبائل اور رکشہ چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ ،وزیر اعلی پنجاب ائی جی پنجاب ار پی او فیصل آباد ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کی احکامات کی روشنی میں صہیب فخر قریشی ایس ایچ او تھانہ شور کوٹ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھریوں کے وار کرکے رکشہ ڈرائیور سے نقدی اور موبائل اور رکشہ چھیننے والے کو گرفتار کر لیا گیا-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب فخر قریشی نے کہا الحمدللہ مجھے فخر ہے کہ ہم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس مشن پر کام کیا جس پر اس درندہ صفت انسان تک پہنچے اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے-

جس پر میں تفتیشی افسران اور جملہ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ان شاءاللہ ہمارے جوان محنتی اور ورکر ہیں ہمیں ان پر فخر ہے تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے پولیس کے اچھے اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment