شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) معروف سینئر صحافی رائے رجب علی بھٹی کے چچا جان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) سینیئر صحافی رائے رجب علی بھٹی کے چچا جان ،رائے اسلم بھٹی کے والد محترم ، رائے غلام شبیر بھٹی کے نانا جان ،رائے کبیر علی بھٹی جو کہ بقضائے الٰہی وفات پا چکے تھے جن کی نمازِ جنازہ ان کی رہائش گاہ 12 D جھوک بھٹیاں میں ادا کر دی گئی-

نمازِ جنازہ میں صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود ،رانا محمد شبیر ،چوہدری عتیق الرحمن ،حاجی جاوید طالب ،سردار محمد ندیم ،صحافیوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز،سیاسی و سماجی شخصیات ،سول سوسائٹی کے نمائندوں، عزیز و اقارب سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

اس موقع پر ہر آنکھ پرنم تھی مرحوم انسانیت کا درد رکھنے والے خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment