جھنگ : شورکوٹ سٹی کے علاقہ پل قاضیاں کے مقام پر چار کس مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس ناکہ پر فائرنگ
جھنگ : ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل ، ایس ایچ او فیصل رزاق اور ایلیٹ ٹیموں سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

جھنگ : حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس کی جوابی فائرنگ ، مسلح ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے کی کوشش
جھنگ : ساتھی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

جھنگ : ہلاک ملزم کی شناخت شوکت عرف شوکی سکنہ خانیوال کے نام سے ہوئی ہے جو 100 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا، اور متعدد اضلاع کو مطلوب تھا۔
جھنگ : ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی تاکید
جھنگ : شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت
جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500