شور کوٹ ،جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان میں ملک بھر کی طرح 14اگست کی سالانہ تقریب زیر صدارت قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ ہزا مہمان خصوصی شیخ جاوید اقبال مقامی اساتذہ کرام شیخ الحدیث استاد محمد رفیق اعظمی قاری عاقب دانش حافظ شاہد ندیم قاری تنویر احمد اور دیگر اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی –
طلبہ نے اس دن کی نسبت سے خوب تقاریر کیں ملی نغمے پڑھے اور اپنے اسلاف کی بیش بہا تحریک پاکستان میں علمائے اہلحدیث کی قربانیوں کی داستانیں سنائیں اخر پر وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام پاکستان کے لئے دعائیں کیں گئیں-
اللہ کریم وطن عزیز کی قدم قدم پر حفاظت فرمائے اور اس کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی انکھ کو تباہ و برباد فرمائے اللہ کریم پاک فوج کی ہر جگہ ہر محاذ پر حفاظت فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +