جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ کی ٹرینوں کی بحالی سمیت جھنگ کے دیگر مسائل کے حل کیلئے جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے تحریک چلانے کا اعلان، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ (مہر عرفان حیدر سیال)
جھنگ ڈویژن بناو تحریک
جھنگ میں ٹرینوں کی بحالی کے لئیے تحریک چلائیں گے عمیر العزالی –

جھنگ۔ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام جشن ازادی و جھنگ بچاو مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تحریک کی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی ۔مارچ کی قیادت شریک چیئرمین مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے کی اس کے علاوہ مرکزی راہنماء شیخ حسنین عادل ،عثمان ملک،محمد شہباز نجمی ،مولانا عبد الواحد ،حکیم کاشف ،شیخ سعد اعظم ،مولانا محمد عرفان نجمی ،چوہدری محمد خرم ،ملک محمد عرفان، رانا رئیس احمد،ملک مشرف عباس ایڈوکیٹ ،علی رحمان انصاری اور ریاض شاہد نے مارچ کے انتظامات کی نگرانی کی ۔

اس کے علاوہ سکندر خان ،اشتیاق مہناس،عمران شاہد،محمد نعمان گل ،عبد القیوم انصاری ،نزاکت خان بلوچ ،محمد سرفراز ،محمد عمران ،شیخ انیس احمد پوری،چوہدری محمد عاشق ،چوہدری ثمر،محمد رمضان سیال نے بھرپور کردار ادا کیا۔

مارچ کی نگرانی سردار ملک محمد عبد اللہ کھوکھر اور ملک محمد عدیل نے کی ۔اس موقع نے پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی بحالی کے لئیے تحریک چلائی جائے گی ۔بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ نا منظورکرتے ہین،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن باقی صوبوں کی طرح مسلسل اور وقت پر ہونے چاہئیے ،

جھنگ کوسیوریج سے پاک کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر جلد حل نا نکالا گیا تو پھر جھنگ کی مجبور اور بے بس عوام جھنگ شہر کو بلاک کردے گی ،جھنگ شور کوٹ روڈ کی تعمیر جلد شروع کی جائے،جھںگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے ،لاہور وویمن کیمپس کو بحال کیا جائے ۔اسکے علاوہ اخر میں مولانا حافظ محمدعمیر الغزالی نے شدید گرمی میں بہترین کارکردگی پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment