جھنگ ( ریاض شاہد خان ) صدر گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن سردار امیر خان مزاری کی زیر صدارت ، گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن اور الائیڈ سکول منڈی شاہ جیونہ کے باہمی اشتراک سے یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام ،تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی شرکت

جھنگ ( بیورو رپورٹ) صدر گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن سردار امیر خان مزاری کی زیر صدارت ، گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن اور الائیڈ سکول منڈی شاہ جیونہ کے باہمی اشتراک سے پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا –

جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم رضا میر ، ایس ایچ او تھانہ قادر پور عبداللہ جپہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد امین ، معروف جرنلسٹ ملک عمر فاروق اور صفدر وسیم ، محمد وارث و غلام دستگیر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، چوہدری جاوید صغیر ایڈووکیٹ ، ڈائریکٹر الائیڈ سکول منڈی شاہ جیونہ شکیل احمد خان ، پرنسپل ماریہ شکیل

، آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن جھنگ سے چوہدری غلام نبی و چوہدری راشد ، لیکچرار یونیورسٹی آف جھنگ سر مجاہد سمیت ضلعی آفیسران ، ماہرین تعلیم اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد الائیڈ سکول منڈی شاہ جیونہ برانچ کے طلباء و طالبات نے رنگ برنگے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ جشن ازادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن سردار امیر خان مزاری ، ڈاکٹر عاصم رضا میر اور شکیل احمد خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان شہداء کے نام کی جاتی ہے –

جنہوں نے پاکستان کے قیام میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کی آبیاری اپنے خون سے کی ۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا ۔ پاک فوج ہمارے دلوں میں بستی ہے جسکے جوان سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کی حفاظت کر رہے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن سرسبز پنجاب کے سلسلے میں شجر کاری کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500

Leave a Comment