تحصیل احمد پور سیال میں روزانہ کی بنیاد پر معزور افراد کی ان لائن رجسٹریشن ہو رہی ہے، جہاں معزور افراد کو معزوری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل ارتھر، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

احمد پور سیال:تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر عون مزمل آرتھو پیڈک،ڈاکٹر جاوید طاہر چائلڈ سپیشلسٹ, نمائندہ ٹیوٹا نسیم عباس ،

سعید قمر خان ، خلیل الرحمٰن سوشل نیڈ آفیسر اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے شرکت کی ،بورڈ میں 84 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 54 افراد کو معذور قرار دیا ،-

5 افراد کو سپیشل رائے کے لئے ریفر کیا گیاجبکہ 25 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

، سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی آنلائن رجسٹریشن کی جا رہی ، سہیل آرتھر نے مزید بتایا کہ جن افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے کے لے ریفر کیا جاتا ہے ۔

،سہیل آرتھر
نے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے خصوصی افراد کیلئےسپیشل پرسن سرٹیفکیٹ کا اجراء ڈس ایبلڈ پرسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے زریعے کیا جا رہا ہے اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آئن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment