پریس ریلیز
یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے۔ زاہد اقبال ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ
6 ستمبر کو مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یوم دفاع بھر پور انداز میں منائیگی:
(جھنگ ) 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے جس دن وطن عزیز پاکستان کی محافظ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے عزائم خاک میں ملائے ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن زاہد اقبال نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انکا کہنا تھا –
چھ ستمبر کا دن ان شہداء و غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے سب کچھ قربان کر دیا۔ شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ہندوستان کے مکرو عزائم کو خاک میں ملایا ہندوؤں کے پاکستان پر قبضے کے خواب کو چکنا چور کر کے پاکستان کے دشمنوں کو پیغام دیا کے پاکستان کے خلاف ہر ناپاک عزم کو خاک میں ملایا جائیگا –
اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 6 ستمبر 1965 کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور نسل نو جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لیے یوم دفاع پاکستان کو بھرپور انداز میں منائیگی-
اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں ریلیز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا انکا مزید کہنا تھا کے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مملکت خداد پاکستان کو قائد و اقبال کا فلاحی و اسلامی پاکستان بنانے کے لیے کوشاں ہے اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار نسل نو کی ایسی کھیپ تیار کر رہی ہے جو مملکت خداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرنا سعادت سمجھتے ہیں –
جاری کردہ
قدرت اللہ
ناظم اطلاعات ونشریات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +