.نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار کیلئے آگاہی پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے‘مقررین
جھنگ(۔ )انسداد منشیات کی آ گاہی مہم کے حوالے سے دی ایجوکیٹرز سکول سسٹم السید کیمپس مدوکی روڑ جھنگ میں سماجی بہبود کونسل کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسٹر ہمایوں مرزا چیف ایگزیکٹیو دی ایجوکیٹرز سکول سسٹم جھنگ نے کی-
تقریب کے مہمانان خصوصی مہر محمد آ صف مگھیانہ سیال چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زارجھنگ اور ظفر اقبال حیدری سی ای او ایجوکیشن جھنگ تھے جبکہ مہمان اعزاز سید مظفر حسین گیلانی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول سسٹم، ڈاکٹر عاصم رضا میر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر جھنگ،میاں محمد ارشد چیئرمین سماجی بہبود کونسل،مرزا ظفر اقبال عاصم صدر سماجی بہبود کونسل،سوشل ورکر مہر ریاض نول تھے –
تقریب میں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں مرزا،ظفر اقبال حیدری،مہر آ صف سیال و دیگر نے کہا کہ نشہ انسان کو انسانیت کی رفعتوں سے تنزلی کے گڑھوں میں دھکیل دیتا ہے لہٰذا معاشرے کو نشہ سے انکار اور زندگی سے پیار کا سبق ذہن نشین کرانے کے لئے آگاہی پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے ۔
ہمایوں مرزا نے بچوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ آ پ کے والدین کی آ پ پر بہت سی توقعات وابسطہ ہیں اور آ پ کی اچھی تعلیم اور اچھی خوراک ان ذمہ داری ہے آ پ کو انسداد منشیات کے سلوگن کو اپنانا ہوگا اور اس کا آ غا ز اپنے گھر اور عزیزو اقارب سے کریں تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جاسکے-
اس مہم میں بچے اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے انہوں نے نشہ آ ور اشیاء کے سنگین نتائج سے بھیf آ گاہ کیا۔بعد ازاں انسداد منشیات کے حوالے سے آ گاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت مسٹر ہمایوں مرزا،مہر آ صف سیال,سید مظفر حسین گیلانی و دیگر نے کی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +