حلال کمانا ہر مسلمان واسطے ضروری ہے عمیر الغزالی
جھنگ (انیس احمد پوری سے )
جھنگ بھکر روڑ چونگی پر چوہدری محمد عامر جاوید کے زیر اہتمام کار ورکشاپ کا افتتاح جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے شریک چئیرمین جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں ضلع جھنگ امیر پاکستان ذمہ دار شہری تنظیم مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے کیا-
اس موقع پر شیخ انیس پوری ،مولاںا عبد الواحد صدیقی ،چوہدری اظہر ایڈووکیٹ،ستاد اللہ رکھا،چوہدری غلام یسن۔چوہدری اختر۔چوہدری تصور چوہدری آفاق چوہدری انجم ںے بھی شرکت کی-
اس دوران مولانا عمیر الغزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح چوہدری عامر نے ٹیکنالوجی کا تعارف کروایا ہے یہ جھنگ میں پہلی ورکشاپ ہوگی
اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے اللہ کو مزدور کے ہاتھ عابد زاہد کے ہاتھوں سے زیادہ پسند ہے حلال کھانے والا دنیا اخرت میں کامیاب ہے اور حرام کھانے والے کا نا وقار سلامت ہے نا عزت اور نا صحت بلکہ اسکا سکون بھی تباہ ہوجاتا ہے-
اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ ہمیں حلال روزگار کمانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہئیے
آخر پر چوہدری محمد عامر کی جانب سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +