جھنگ (بیورو رپورٹ )نیشنل كميشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ ،رائے گرلز کالج ڈھڈی والا جھنگ اور رائے میڈیکل کالج سرگودها کے باھمی تعاون سے خواتین کا رجسٹریشن اور ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف کی رجسٹریشن کا کیمپ منعقد کیا گیا –
جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنی رجسٹریشن کروائی ۔کیمپ کے مہمان خصوصی ملک احسان اللّه کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رائے محمد اکرم ڈھڈی پرنسپل رائے گرلز ڈھڈی والا تھے ۔یہ کیمپ پاکستان کے مشہور بیوروکریٹ اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے پریس سیکٹری رائے ریاض حسین ڈھڈی کی خواہش پر لگایا گیا-
اس کیمپ میں نجف خان ،شکیل خان اور سید اظہار حسین شاہ فیلڈ افسران نے رجسٹریشن کی ۔میڈیا کوریج این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ ولینٹیرز مسرت ریاض جعفری نے کی
۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے کہا کہ میڈم روبینہ خالد چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان ،علی اصغر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی پاکستان اور محمد عمیر نیازی ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدائت کے مطابق مستحق اور نادار خواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹریشن کا سلسلہ انشاءﷲ جاری رہے گا ۔
رائے جواد ڈھڈی اور مسز رائے جواد ڈھڈی اور مسز رائے اکرم ڈھڈی اور تمام ڈھڈی خاندان نے این سی ایچ ڈی اور بی آئ ایس پی کا شکریہ ادا کیا جن نے جھنگ سے 70 کلومیٹر دور چاہ ڈھڈی والا یونین کونسل دھوری والا تحصیل و ضلع جھنگ میں آکر خواتین کو ان کی دہلیز پر مستفید کیا ۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +