وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ٹھکری پہرے کے نظام کو بہتر بنانے، مشکوک افراد پر نظر رکھنے، کسی بھی شخص کو مکان کرایہ پر دینے سے پہلے تھانہ میں انٹری کروانا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ وریام والا رانا محمد سعید نے نمبرداران سے میٹنگ کے دوران کیا، علاقہ سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا، میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ ،رانا سعید احمد سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے تھانہ کے نمبرداروں سے میٹنگ کی جس میں نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سعید احمد نے کہا کہ نمبرداروں میڈیا اور پولیس کا اپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے مل کر علاقے سے کرائم کا خاتمہ کرنا ہے-

جوکہ میری اولیں ترجیح ہے انہوں نے نمبرداروں سے کہا کہ علاقے میں ٹھیکری پہروں کا قیام عمل میں لانا چاہیئے جہاں نہیں چل رہے انہیں اپکی ذمہ داری ہے کہ فعال کریں تاکہ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکے-

ہمیں آس پاس مشکوک افراد پر نظر رکھنا ہوگی تاکہ کوئی مشکوک شخص ہمیں نقصان نہ دے جو شخص کسی کو مکان کرائے پر دیتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کا تھانہ میں ریکارڈ چیک کروائے اور تھانہ میں کرائے دار کی انٹری کروائے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment