جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فیصل آباد کامران مقصود نے فیسکو آفس جھنگ میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سن کر ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔اس موقع پر ایس ای فیسکو جھنگ سرکل انجینئر مدثر علی شیخ اور دیگر فیسکو افسران بھی موجود تھے، شہری کسی بھی وفاقی سرکاری ادارے کے بارے میں شکایت وفاقی محتسب کو کرسکتے ہیں جس کا میرٹ پر ازالہ کیا جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو، رپورٹ شہزاد سلیمی، پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری

وفاقی محتسب کی ہدایت پر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد
درجنوں سائلین کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا-

جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فیصل آباد کامران مقصود نے جمعرات کے روز فیسکو آفس جھنگ میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سن کر ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔

اس موقع پر ایس ای فیسکو جھنگ سرکل انجینئر مدثر علی شیخ اور دیگر فیسکو افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں 60 سے زائد سائلین کی شکایات سنی گئیں اور زیادہ تر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کروایا گیا جبکہ بعض انکوائری طلب شکایات پر فیسکو افسران کو میرٹ پر انکوائری کر کے جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مقصود کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی وفاقی سرکاری محکمے بارے شکایات وفاقی محتسب پاکستان کو کر سکتے ہیں جس کا میرٹ پر جلد از جلد ازالہ کروایا جاتا ہے اور اس پراسیس کی کوئی فیس بھی نہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری فیسکو، سوئی گیس، نادرا، پاسپورٹ، پی ٹی سی ایل سمیت کسی بھی سرکاری وفاقی ادارے بارے اپنی شکایات آن لائن بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment