شور کوٹ،ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ افتخار کیانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا رانا محمد سعید کی زیرنگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد اصف نواز انجم معہ ملازمین نے دوران گشت خاور عباس ولد غلام قاسم سربانہ سکنہ محرم سیال سے 28لیٹر شراب برآمد کی جبکہ محمد اقبال ولد محمد امیر علیخنانہ سکنہ کوٹ عمردراز سے 23لیٹر شراب برامد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ وریام والا میں محرر ناصر خان بلوچ نےدو الگ الگ مقدمات درج کردیئے –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اصف نوازانجم نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کرنا میری اولیں ترجیح ہےعوام الناس کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں نشہ ایک لعنت اور ناسور ہے جس کی وجہ سے گھروں کے گھر تباہ و برباد ہوجاتے ہیں نوجوان نسل تباہ وبرباد ہو جاتی ہے-
میری عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپ نے ہمیں منشیات فروشوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ہم نے ملکر منشیات فروشوں کا خاتمہ کرناہے اور علاقے کو ان شاءاللہ منشیات سے پاک کرنا ہے پولیس اپکے جان ومال کی محافظ ہے اپکو چاہیئے کہ ہمیں ان کے بارے اگاہی دیتے رہیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +