جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ )ملک میں ہومیو پیتھی طریقہ علاج کے متعارف کروانے میں پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کا بھر پور کردار ہے اور میری تیسری نسل اس شعبہ سے وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار امیدوارممبرنیشنل کونسل فارہومیوپیتھی ہومیو ڈاکٹر فیصل سلیم نے ایشیاہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا-
انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک سسٹم کی بہتری اور یومیوپیتھ کے مسائل کے حل کےلئے30اکتوبر کو پی ایچ ایم اے کے امیدواروں کو جتوانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے مجوزہ انضمامی ایکٹ کو مخالفین کی اس شعبہ سے انتقامی کاروائی سے منسوب کرتے ہوئے اس مجوزہ انضمام کی بھر پور مخالفت کا اعلان کیااس موقع پرہومیو ڈاکٹرز کی جانب سے شعبہ ہومیو پیتھی پر لگائے گئے مختلف ٹیکسز کی بھر مار کو کم کروانے کےلئے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
صدر پی ایچ ایم اے جھنگ ہومیو ڈاکٹر زاہدحسین پرنسپل ایشیا ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جھنگ نے ضلع سے بھر پور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کی کامیابی پر ہومیو پیتھ کے پی ایچ سی ،ڈریپ اور دیگر شعبوں سے متعلقہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا –
جلسہ سے ہومیوڈاکٹر سکندر ضیاء،ہومیوڈاکٹر مقصود راجہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔جلسہ کے بعد منعقدہ کارنر میٹننگز میں ہومیو ڈاکٹر محمد داؤد،ہومیو ڈاکٹراے ڈی،ڈاکٹرامتیاز علیانہ سمیت سیکنڑوں ہومیو پیتھ نے بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +