جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) سی او بلوچستان ٹریکٹر ہاؤس ( بااختیار ڈیلرز غازی ٹریکٹرز ) جنید خان بلوچ کے زیر اہتمام نیو ہالینڈ الغازی ٹریکٹرز کے نئے ماڈل NH 850 کی لاؤنچنگ کی پروقار تقریب کا انعقاد جگر مارکی جھنگ میں کیا گیا، جس کا افتتاح سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ و سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے فیتہ کاٹ کر کیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک پر ریاض شاہد خان سے

جھنگ ( ) سی او بلوچستان ٹریکٹر ہاؤس ( بااختیار ڈیلرز غازی ٹریکٹرز ) جنید خان بلوچ کے زیر اہتمام نیو ہالینڈ الغازی ٹریکٹرز کے نئے ماڈل NH 850 کی لاؤنچنگ تقریب کا انعقاد جگر مارکی جھنگ میں کیا گیا جس کا افتتاح سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ و سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔

تقریب میں حاجی غلام محمد خان بلوچ ، ڈپٹی جنرل منیجر عمار کریم ، ڈپٹی جنرل منیجر مظہر اقبال قریشی ، ایریا منیجر محمد شریف خان جوئیہ ، وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن زاہد خان بلوچ ، ایم ڈی بلوچستان ملز خالد خان بلوچ ، چیمبر آف کامرس سے عمر رامے و چوہدری عنصر ، ایم ڈی سپیریئر کالج ر کرنل ریاض خان ، ریجنل ہیڈ زیڈ ٹی بی ارشد بھٹی ، ڈی ایف او فیاض خان ، اے ڈی زراعت ناصر سیال ، مختلف بینکوں کے منیجرز و اے ایف او ، مرکزی صدر کسان بورڈ ڈاکٹر عبدالجبار ، کسان اتحاد سے صفدر سلیم نول ، صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک محمد ریاض شاہد بلوچ سمیت سینکڑوں کسانوں ، بینکرز اور 25 بااختیار مکینکس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر عمار کریم نے کہا کہ الغازی ٹریکٹر کا نیا ماڈل نیو ہالینڈ 850 ، 85 ہارس پاور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کیا جانے والا ٹریکٹر انڈسٹری میں ممتاز مقام رکھتا ہے جس میں پاکستان میں لانچنگ سے زراعت کو ترقی ملے گی اور کسانوں کو فیول کی مد میں زیادہ بچت کے ساتھ منافع بڑھے گا-

اور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت حقیقی و مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگی ۔کسانوں کی سہولت کیلئے ٹریکٹرز کی وارنٹی دوسال تک بڑھا کر فری سروسز کے لیے ورکشاپس کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

بلوچستان ٹریکٹر ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو جنید خالد خان نے کہا کہ میں نے NH 850 کے مقابلے میں ایسا جدید ٹریکٹر نہیں دیکھا جب کہ دنیا 200 ہارس پاور کے ٹریکٹرز ایک عرصہ سے استعمال کر رہی ہے لیکن پاکستان کی معیشت اجازت نہیں دیتی ، یہ ٹریکٹر بلا شبہ کم لاگت میں ہائی پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔

بھاری مشینری بڑے ہل،روٹا ویٹر چلانے طاقتور ہائیڈرالک سسٹم سے ٹریکٹر کی کارکردگی انتہائی اچھی ہو گئی ہے ۔ وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز زاہد خان بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسا ٹریکٹر لانچ کرنا کمپنی کے ورکرز کی شاندار محنت کا ثمر ہے۔ تقریب میں ٹریکٹر کو چلا کر جدید سہولیات کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ قیصر عباس نے لفٹو میٹک ہائیڈرالک سسٹم کی ٹریننگ بھی کروائی اور ایریا منیجر محمد شریف نے تمام ورکشاپس مکینکس کو سرٹفکیٹ بھی تقسیم کیے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment