شورکوٹ :مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 89 واں سالانہ فقید المثال اہلحدیث کانفرنس محلہ کچکوٹہ شورکوٹ میں 8,9,10بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو منعقد ہو رہی ہے، جسمیں ملک بھر سے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام 89سالانہ عظیم الشان فقید المثال اہلحدیث کانفرنس محلہ کچکوٹہ شورکوٹ میں 8,9,10بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو منعقد ہو رہی ہے یادرہے-

کہ کانفرنس کا آغاز جمعتہ المبارک سے ان شاءاللہ العزیز ہورہا ہے جس کا خطبہ جمعہ شیخ الحدیث استاذ العلماء مولانا حافظ مسعود عالم اف فیصل آباد ارشاد فرمائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر خان سلفی کنوینئر جلسہ اور پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہا اسلاف کی یاد گار کانفرنس جس میں ملک بھر کے نامور مناظر شیوخ مفسر عظیم مزہبی سکالراور علماء کرام یہاں اس کانفرنس کی زینت بنتے ہیں-

وفد میں شامل مولانا طاہر خان سلفی امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ مہر عمران بدھوا نہ سیال صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ محمد سیف اللہ محمد خلیل اور دیگر احباب کی کثیر تعداد پروگرام کی دعوت دینے نکلے ہوئے تھے جنہوں نے ضلع بھر سلفی بھائیوں سے گزارش ہے کہ ضلع بھر کی اس تاریخی کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں –

اور دوست احباب کو دعوت دیں تاکہ پہلے کی طرح کانفرنس اپنی مثال اپ رہے-

Leave a Comment