جھنگ(جاویداقبال ملاح)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی ہال،مختلف کاؤنٹرز،ڈاکٹرز روم، فارمیسی ,نرسنگ سکول اور مختلف وارڑز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کو بھی چیک کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی ہال،مختلف کاؤنٹرز،ڈاکٹرز روم، فارمیسی ,نرسنگ سکول اور مختلف وارڑز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کو بھی چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی تیمارداری کی اور ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیااور موقع پرڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تمام شفٹوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اورکہا کہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل اور رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مزید بہتری کےلئے وزٹس کر رہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

Leave a Comment