وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تین روزہ “ہفتہ صحت کیمپ” کا انعقاد رورل ھیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ میں کیا گیا، جو 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔۔رپورٹ بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت کے فروغ کے لیے انقلاب جھنگ میں صحت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تین روزہ “ہفتہ صحت کیمپ” کا انعقاد رورل ھیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ میں کیا گیا، جو 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کی تشخیص، ٹیسٹ، اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر انچارج رورل ھیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ ڈاکٹر محمد حمزہ سینئر میڈکل آفیسر خود تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کیمپ میں شوگر، ہیپاٹائٹس، ٹی بی، ملیریا، ایڈز، اور دیگر امراض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی حفاظتی ٹیکوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
حکومت نے ایک ہی چھت کے نیچے تمام طبی عملہ اور ڈاکٹروں کو اکٹھا کرکے شہریوں کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ عوام نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے اور بڑی تعداد میں کیمپ کا رخ کر رہے ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنا اور اپنے بچوں کا مفت طبی معائنہ کروائیں اور صحت کے متعلق آگاہی حاصل کریں۔
رپورٹ بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز

Leave a Comment