جھنگ (۔ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ میڈم اسماء تحسین ملک نے دارالامان/ویمن پروٹیکشن سنٹر ٹوبہ روڑ جھنگ کی انسپکشن کی اور تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم خواتین سے ملاقات کی-
اور مسائل دریافت کیے اس موقع پر انچارج دارالامان اور ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب نے تفصیلی بریفننگ دی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ میڈم اسماء تحسین ملک نے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات اور نظم و نسق سے اطمینان کا اظہار کیا –
اور انچارج دارالامان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی اور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے وہاں خواتین کے ساتھ آ ئیے ہوئے بچوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ،مسز ثمرہ رباب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بے سہارا خواتین کو دارالامان میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل یے اور ان کو فری لیگل ایڈ کی سہولت بھی میسر ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500