جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ )جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی، 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کرکے متاثرہ شہری کے حوالے کر دی

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) پولیس نے روات کے شہری کی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کر لی . ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے گھڑی متاثرہ شہری کے حوالے کی ۔ متاثرہ شہری کی طرف سے پولیس کی محنت و مہارت کی تعریف و تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے روات کے شہری کی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی گھڑی برآمد کر لی . روات سے چوری ہونے والی گھڑی کو جھنگ میں فروخت کیا گیا۔ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ چوری شدہ گھڑی کا سراغ لگا کر گھڑی برآمد کرلی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے گھڑی متاثرہ شہری کے حوالے کی ۔

گھڑی برآمد ہونے ہر متاثرہ شہری نے پولیس کی کارکردگی ، محنت و مہارت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ظہور احمد مگسی کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment