جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست ویژن کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ ٹاون جھنگ میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد، 55 سکولوں کے طلباء نے سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، آرٹس اور ریاضی کے مختلف ماڈلز پیش کیے ۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، رپورٹ ریاض شاہد خان

پنجاب کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سٹریم مقابلہ جات کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے تعلیم دوست ویژن کے تحت بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ ٹاون جھنگ میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں 55 سکولوں کے طلباء نے سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ، آرٹس اور ریاضی کے مختلف ماڈلز پیش کیے ۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی او سیکنڈری ظفر اقبال حیدری ، ڈی ای او غلام جیلانی ، پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر فردوس کوثر ( پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر ) پرنسپل ادارہ ہذا میڈم صوفیہ افتخار ، ڈپٹی ڈی او میڈم مہوش عارف و دیگر ایجوکیشن افسران ،اساتذہ ، سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھںڈر نے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے سوال و جواب کیے۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ STEAM مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہے ۔

ایسے پروگرامز سے بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ مستقبل میں یہی بچے خود اعتمادی کے ساتھ عملی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے اور ضلعی انتظامیہ طلباء وطالبات میں تعلیمی ویژن کو پروان چڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے کہا کہ سائنسی میلے سے کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر ہوگا ۔ بچوں میں ریسرچ کلچر پروان چڑھے گا-

اور سائنسی فنون سے متعلق دلچسپی بڑھے گی جبکہ طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ میں بھی عملی سرگرمیوں کی جانب رغبت بڑھے گی۔ پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر فردوس کوثر کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز سے طلباء وطالبات تھیوریز سے نکل کر پریکٹیکل کی جانب راغب ہوں گے جو بہت اچھا اقدام ہے ۔ STEAM مقابلہ جات میں طلباء وطالبات نے مختلف سائنسی پروجیکٹس کے ماڈلز بنا کر اس مقابلے کو چار چاند لگائے اور سائنسی ایجادات کے ذریعے اپنی قابلیت کے جوہر بھی دکھائے ۔

سٹیم مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محرم سیال نے پہلی ، گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل سکول سٹیلائٹ ٹاون نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں بالترتیب 30 ہزار ، 20 ہزار اور 10 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment