ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد
مورخہ 19 دسمبر 2024 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حضرت سلطان باہو میں محترم ٹیچر محمد اقبال صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
۔جس میں علاقے کے معززین اور اساتذہ کرام کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
محترم محمد ساجد صدیقی صاحب نےکمپیرنگ کی ذمہ داری احسن طریقے سرانجام دی۔ تلاوت قرآن پاک و نعت محمد جاوید فاروقی
مقررین نے محترم محمد اقبال صاحب کے محکمہ تعلیم میں چھتیس سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
سربراہ ادارہ ہذا پرنسپل خان غلام عباس صاحب نے اپنے خطاب میں ٹیچر محمد اقبال صاحب کو محکمہ تعلیم سے باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پر دلی مبارک دی
۔اس موقع پرادارہ کے ٹیچر حضرات میں ایس ایس ٹی چوہدری محمد یونس صاحب نے احسن طریقے سے الوداع کیا اور ٹیچر محمد اقبال صاحب کی یاد میں شعر و شاعری کی-
خضر عباس ،قنبر عباس خان ،مبشر عباس، سلیم رضا, فخر شہزاد، الطاف حسین ، میاں سلیم اختر، محمد اسلم, حسن مہدی شاہ ، مظفر علی، لیاقت صاحب ، ملازم حسین ، باقر علی ، ممتاز حسین ، ملک سرفراز احمد اور علاقہ کی معزز مہمان کی موجود تھے-
عظیم پروکار پروگرام کا خصوصی انتظامات فخر شہزاد صاحب نے کیا –
آدارہ کے ٹیچر صاحبان کی جانب سے تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کے گیے
حامد سلطانی کی جانب سے پروقار تقریب منعقد ہونے پر ادارہ کےمنتظمین اور ٹیچر اقبال صاحب کو دلی مبارک باد دی
طلبہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
آخر میں چوہدری یونس کی جانب سے دعائے خیر کروائی گئی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +