احمد پور سیال(تحصیل رپورٹر) موضع کنڈل کھوکھراں کے چکنمبر 3/3 آر میں طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے کیلئے پاکستان سکول سسٹم کی جانب سے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا –
جس میں مختلف کھیلوں (والی بال،کرکٹ، رسہ کشی، تھری لیگ ریس، پیٹو گرام، 100 میٹر ریس) کے زبردست مقابلے ہوئے۔پہلا کرکٹ میچ جناح کلب اور پاکستان کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں جناح کرکٹ کلب کے کپتان عبدالہادی اور کوچ محمد طیب کی ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
اقبال کلب اور اے کیو خان کے درمیان کھیلے گئے والی بال میچ میں 5 پوائنٹس کی برتری کیساتھ اقبال کلب کے کپتان زین العابدین نے میچ جیتا۔ تمام کھیلوں میں جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس سپورٹس گالا کی میزبانی اور نگرانی پاکستان سکول سسٹم کے ٹیچر جناب قاری صابر حسین نے کی-
جبکہ وائس پرنسپل جناب عامر شہزاد اور عزیر خان نے سپورٹس گالا کو ترتیب دے کر کامیاب بنایا۔اس شاندار ایونٹ کے مہمانان خصوصی اناؤنسر طارق بلال،جاوید خان،ڈاکٹر امان اللہ،ڈاکٹر جاوید احمد،پرویز اختر تبسمی اور مہر جمشید تھے-
جن کی حوصلہ افزائی سے طلباء بہت پرجوش دکھائی دیئے۔ پاکستان سکول سسٹم کے چیئرمین ممتاز حسین جگوال نے شرکاء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان سکول سسٹم نصابی سرگرمیوں میں بہت اچھے نتائج کا حامل ایسا ادارہ ہے –
جہاں کے طلباء سالانہ امتحانات میں دیگر سکولوں کی نسبت کافی اچھا رزلٹ دیتے ہیں یہ کامیابیاں ان تمام اساتذہ کی مرہون منت ہیں جو طلباء کو انتہائی دل لگی و احسن انداز سے پڑھاتے ہیں۔
یہ وہ ادارہ ہے جو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ہمیشہ صف اول رہا ہے میں تمام مہمانوں،دیگر شرکاء سمیت جیتنے والے طلباء کو سپورٹس گالا ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کا پاکستان سکول سسٹم میں ایڈمیشن کروائیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +